October 25, 2020

حیدرآباد میں کئی شخصیات اور ڈاکٹرس کے واٹس ایپ ہیک!

حیدرآباد میں کئی شخصیات اور ڈاکٹرس کے واٹس ایپ ہیک!

حیدرآباد _29 ستمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد میں کئی مشہور شخصیات کے واٹس ایپ ہیک کرلئے گئے۔ایمرجنسی مسیج کے نام سے بہت سارے لوگوں کو واٹس ایپ پیغامات موصول ہورہے ہیں ۔ اس کے بعد چھ ہندسوں کا کوڈ ایمرجنسی ہیلپ کے نام سے بھیجا جا رہا ہے ۔اور  او ٹی پی نمبر بھیجنے کی درخواست کی جا رہی ہے ۔ او ٹی پی نمبر  بھیجنے پر واٹس ایپ کریش ہورہا ہے۔متاثرہ افراد میں سے بہت سے مشہور شخصیات اور ڈاکٹر ہیں۔ پولیس کا مشورہ ہے کہ کوئی بھی واٹس ایپ پر کسی کو بھی کوڈ میسج نہ بھیجیں  ۔ کوڈ بھیجنے پر ہیاکرس واٹس ایپ چیٹ ہیک کررہے ہیں۔

Post source : urduleaks