October 25, 2020

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا انتقال ہوگیا

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا انتقال ہوگیا

جدہ _ 29 ستمبر ( عبدالعلیم کی رپورٹ)کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا منگل کی شام انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 91 سال تھی ۔ ان کے انتقال کی خبر سے کچھ دیر پہلے سرکاری ٹیلی وژن پر معمول کی نشریات روک کر قرآن کی تلاوت نشر کرنا شروع کر دی گئی تھی۔ اس کا یہ اشارہ ہوتا ہے کہ شاید کوئی انتہائی اہم  شخصیت انتقال کر گئی ہے۔سرکاری ٹیلی ویژن نے قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ان کی موت کا اعلان کیا۔شیخ صباح نے 1990 کی خلیجی جنگ کے بعد عراق کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے اور دیگر علاقائی بحرانوں کو حل کرنے کے لئے کئی سال تک ایک سفارت کار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ شیخ صباح نے مشرق وسطی میں قطر اور دوسرے عرب ممالک کے مابین تنازعات کے حل کے لئے سفارتی کوششوں کی حمایت کی تھی ۔

Post source : urduleaks