October 25, 2020

ہندوستان میں کورونا وائرس کمزور پڑگیا _ مشی گن یونیورسٹی کا انکشاف

ہندوستان میں کورونا وائرس کمزور پڑگیا _ مشی گن یونیورسٹی کا انکشاف

حیدرآباد _ 29  ستمبر ( اردو لیکس)ہندوستان میں کورونا وبا نے پچھلے چھ ماہ سے شدید اثر ڈالا ہے۔ تاہم ، امریکی مشی گن یونیورسٹی نے حال ہی میں ہندوستان میں کورونا کے اثرات پر ایک تحقیق کی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں پہلے مرحلے کے مقابلے میں فی الحال کورونا کا اثر کم ہوا ہے۔ اس تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ماضی کے مقابلہ میں ہندوستان میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاو کی شرح میں کمی آئی ہے اور اب یہ انفیکشن ایک سے زیادہ افراد کو متاثر نہیں کررہا ہے۔ مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں ہندوستان میں کورونا اثر مزید کمزور ہونے کا امکان ہے اور صورتحال قابو میں آجائے گی۔

 

Post source : urduleaks