October 25, 2020

تلنگانہ:اے ٹی ایم سے 15 لاکھ کی چوری۔ بینک میں نقب زنی

تلنگانہ:اے ٹی ایم سے 15 لاکھ کی چوری۔ بینک میں نقب زنی
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 30 ستمبر(اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے چڑچرلہ میں اےٹی ایم مشین کوکاٹ کررقم کی چوری کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق سارقین نے گیاس کٹرکی مدد سے ایس بی آئی کے اے ٹی ایم مشین کو کاٹ کر15 لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ بینک مینجردیپیکا نے بتایا کہ اےٹی ایم میں 40 لاکھ روپئے ڈالے گئے تھے جس میں سے 25 لاکھ روپئے گاہکوں نے کارڈ کی مدد سے ڈرا کئے جبکہ بقیہ رقم کی چوری کرلی گئی۔ واضح رہے کہ پیرکی رات ضلع میدک کے ایک بینک میں نقب زنی کی واردات پیش آچکی ہے تاہم سارقین لاکرتوڑنے میں ناکام رہے۔ سارقین بینک کی دیوارمیں سوراخ کرکے اندرداخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم لاکرسے رقم نہیں نکال سکے۔

Post source : urduleaks