October 25, 2020

بی جے پی لیڈرڈی پورندیشوری کورونا سے متاثر

بی جے پی لیڈرڈی پورندیشوری کورونا سے متاثر

نئی دہلی 30 ستمبر (اردولیکس) سابق مرکزی وزیر و بی جے پی کی قومی جنرل سکریٹری ڈی پورندیشوری کورونا سے مثبت پائی گئیں۔ان میں اس مرض کی بعض علامات پائی گئیں جس کے بعد ان کو حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا۔انہوں نے حال ہی میں قومی دارالحکومت نئی دہلی کا بھی دورہ کیا تھا۔سمجھا جاتا ہے کہ اسی دوران وہ اس موذی مرض سے متاثر ہوگئیں۔دہلی میں ان کی صحت خراب ہوگئی تھی۔

Post source : urduleaks