October 25, 2020

آخر انصاف جیت گیا _ بابری مسجد فیصلہ پر راجناتھ سنگھ کا ردعمل

آخر انصاف جیت گیا _ بابری مسجد فیصلہ پر راجناتھ سنگھ کا ردعمل

نئی دہلی _ ستمبر ( اردو لیکس)وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بابری مسجد انہدام کیس میں لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ آخر انصاف جیت گیا ہے۔  ہمیں پہلے سے اسی طرح کےفیصلےکی توقع تھی، لیکن فیصلہ کا کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا ۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بابری مسجد انہدام کیس میں آج اپنا فیصلہ سنایا ، جس کی تحقیقات تقریبا  28 سالوں سے جاری تھی ۔ عدالت نے ملزمان کو بری کردیا کیونکہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ مسجد کو جان بوجھ کر منہدم کرنے میں ملوث ہیں۔ 

Post source : urduleaks