October 25, 2020

خانگی بس گھرمیں گھس گئی _ سوریہ پیٹ ضلع میں حادثہ

خانگی بس گھرمیں گھس گئی _ سوریہ پیٹ ضلع میں حادثہ

سوریہ پیٹ _30 ستمبر ( اردو لیکس)خانگی بس گھرمیں گھس پڑی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع سوریہ پیٹ کے کوداڑ میں آج صبح  پیش آیا۔یہ بس جس میں 40مسافرین سوار تھے راجستھان سے اے پی کے وشاکھاپٹنم کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ بس، ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد مکان میں گھس پڑی۔اس حادثہ میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہوں نے اس خصوص میں پولیس کو اطلاع دی جس نے جانچ شروع کردی۔اسی دوران زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Post source : urduleaks