October 25, 2020

کیا بابری مسجد خودبخود منہدم ہوگئی _ عدالت کے فیصلے پر سیتارام یچوری کا ریمارک

کیا بابری مسجد خودبخود منہدم ہوگئی _ عدالت کے فیصلے پر سیتارام یچوری کا ریمارک

حیدرآباد _30 ستمبر ( اردو لیکس)سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام اچاری نے بابری مسجد انہدام کیس میں  سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے پر طنز  کیا۔ بابری مسجد کو مسمار کرنے کی سازش کے 28 ملزمان کو آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بری کردیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر طنزیہ تبصرے کیے جس میں سوال کیا کہ اگر انہیں بری کردیا جاتا تو کیا بابری مسجد خودبخود منہدم ہوگئی ۔انہوں نے بابری کیس میں سی بی آئی عدالت کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ فیصلہ “شرمناک” ہے۔

Post source : urduleaks