October 25, 2020

نئے ریونیو قانون کی خوشی میں نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کی بھاری ریلی

نئے ریونیو قانون کی خوشی میں نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کی بھاری ریلی

نارائن پیٹ : 30 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے جدید ریونیو قانون کی عمل آوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹریکٹر ریلی نکالی گئی۔ جسکی قیادت رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے کی۔ ریالی کا آغاز نارائن پیٹ کے نیو گنج سے ہوا جس میں کثیر تعداد میں کسانوں نے حصہ لیا اس ریالی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزراء سرینواس گوڑ’ نریجن ریڈی نے شرکت کی۔ ریالی ٹاؤن کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے تلنگانہ چوراستہ پہنچی جہاں پر ایک زبردست جلسہ عام منعقد کیا گیا اس موقع پر مقررین نے جدید ریونیو ایکٹ کی عمل آوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس ایکٹ سے کسانوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
مقررین نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پابند ہے۔
۔ اس موقع پر نارائن پیٹ کے رکن اسمبلی يس راجندر ریڈی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیرمین ونجااماں’ صدر نشین بلدیہ گندے انسویا چندرکانت’ نائب صدر نشین بلدیہ ہری نارائن بھٹٹڈ’ مارکٹ کمیٹی چیرمین صراف ناگراج’ میونسپل ارکان بلدیہ’ اور پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔

Post source : urduleaks