October 25, 2020

وہی قاتل وہی منصف عدالت اس کی وہ شاہد : بابری مسجد فیصلے پر بیرسٹر اویسی کا طنزیہ شعر

وہی قاتل وہی منصف عدالت اس کی وہ شاہد  : بابری مسجد فیصلے پر بیرسٹر اویسی کا طنزیہ شعر

حیدرآباد _ 30 ستمبر ( اردو لیکس) صدر مجلس و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ  بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بابری مسجد انہدام کیس کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عدالتی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا۔بیرسٹر اویسی نے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا مسجد جادو سے گر گئی تھی ؟عدالت کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں ، ایک ہندوستانی مسلمان کی حیثیت سے ، آج ذلت ، شرم اور بے سہارا محسوس کر رہا ہوں ۔ بالکل اسی طرح جیسے 1992 میں نوجوانی میں کیا تھا ۔انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کی اپیل کی ہے۔ بیرسٹر اویسی نے عدالت کے فیصلے پر ملک زادہ منظور احمد کا ایک طنزیہ شعر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ، جس کو اس فیصلے سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے ۔بیرسٹر اویسی نے لکھا ہے کہ’ 

وہی قاتل وہی منصف عدالت اس کی وہ شاہد

بہت سے فیصلوں میں اب طرف داری بھی ہوتی ہے

Post source : urduleaks