October 24, 2020

حیدرآباد ڈی ای او ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح

حیدرآباد ڈی ای او ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح

حیدرآباد _ 8 اکتوبر ( اردو لیکس)حیدرآباد کے تمام اساتذہ کرام کو یہ اطلاع دیتے ہوئے ہم کو بڑی مسرت ہورہی ھیکہ حیدرآباد ڈی ای او ڈیجیٹل لائیبریری کا افتتاح عمل میں آچکا ہے جس میں اردو ، تلگو اور انگریزی میڈیم کے نویں اور دسویں جماعت کے تین مضامین ریاضی ،فزیکل سائینس اور بیالوجیکل سائینس کے فی الحال ابتدائ تین اسباق شامل کئے گئے ہیں۔اس لائیبریری میں جملہ 498 ویڈیو اسباق مختلف اساتذہ نے بڑے ہی عرق ریزی سے تیار کئے ہیں۔یہ ویڈیوز ہر وقت طلبہ کےلئے دستیاب رہیں گے۔طلبہ کسی بھی وقت اپنی سہولت سے ان ویڈیوز سے استفادہ کرسکتے ہیں اور اگر طلبہ کو کسی مضمون میں کچھ پوچھنا ہوتو وہ اپنے اسکول کے اساتذہ کی مدد لے سکتے ہیں۔ اب یہ اساتذہ کرام کی ذمہ داری بنتی ھیکہ ان ویڈیوز کو اپنے طلبہ تک پہونچانے کےلئے حتی الامکان کوشش کریں۔اپنے طلبہ ہی نہیں بلکہ ہر طالب علم تک یہ مسیج ضرور پہنچائیں۔

یہ بات یقینا ھمارے لئے باعث مسرت اور باعث افتخار ھیکہ اردو میڈیم کے طلبہ کےلئے بھی ہم نے ویڈیوز تیار کئے ہیں اکثر یہ شکایت رہتی ہیکہ اردو میڈیم کے طلبہ کےلئے کام نہیں ہوتا لیکن اب ان ویڈیوز کی تیاری کے بعد امید ہے نہ صرف یہ شکایت دور ہوگی بلکہ اردو کے اساتذہ اب ان ویڈیوز کو جتنا چاہے آگےشئیر کریں گے۔

یہ بات بتاتے ہوئے بھی ہم کو کافی مسرت ہورہی ھیکہ اتنی زیادہ تعداد میں بالخصوص اردو میڈیم کے طلبہ کےلئے تیار کردہ ویڈیوز آپ کو کسی اور آفیشیل ویب سائیٹ پر دستیاب نہیں ملیں گے۔اب ھماری یہ چھوٹی سی کوشش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک کہ اس کی رسائ ہر طالب علم تک نہیں ہوجاتی۔امید ھیکہ اس مسیج کو تمام والدین ،تمام سرپرست اور ہر طالب علم تک پہونچانے کی ھمارے اساتذہ ہرممکن کوشش کریں گے اور ساتھ ہی یہ بھی امید کی جاتی ھیکہ ھماری یہ ڈیجیٹل لائیبریری دیگر اضلاع و دیگر ریاستوں کےلئے بھی ایک مثال ہوگی۔
ان ویڈیوز سے اس لنک پر کلک کرتے ہوئے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔
http://deohyd.telangana.gov.in

منجانب : حیدرآباد ڈی ای او

 

حیدرآباد کے تمام اساتذہ کرام کو یہ اطلاع دیتے ہوئے ہم کو بڑی مسرت ہورہی ھیکہ حیدرآباد ڈی ای او ڈیجیٹل لائیبریری کا افتتاح عمل میں آچکا ہے جس میں اردو ، تلگو اور انگریزی میڈیم کے نویں اور دسویں جماعت کے تین مضامین ریاضی ،فزیکل سائینس اور بیالوجیکل سائینس کے فی الحال ابتدائ تین اسباق شامل کئے گئے ہیں۔اس لائیبریری میں جملہ 498 ویڈیو اسباق مختلف اساتذہ نے بڑے ہی عرق ریزی سے تیار کئے ہیں۔یہ ویڈیوز ہر وقت طلبہ کےلئے دستیاب رہیں گے۔طلبہ کسی بھی وقت اپنی سہولت سے ان ویڈیوز سے استفادہ کرسکتے ہیں اور اگر طلبہ کو کسی مضمون میں کچھ پوچھنا ہوتو وہ اپنے اسکول کے اساتذہ کی مدد لے سکتے ہیں۔ اب یہ اساتذہ کرام کی ذمہ داری بنتی ھیکہ ان ویڈیوز کو اپنے طلبہ تک پہونچانے کےلئے حتی الامکان کوشش کریں۔اپنے طلبہ ہی نہیں بلکہ ہر طالب علم تک یہ مسیج ضرور پہنچائیں۔

یہ بات یقینا ھمارے لئے باعث مسرت اور باعث افتخار ھیکہ اردو میڈیم کے طلبہ کےلئے بھی ہم نے ویڈیوز تیار کئے ہیں اکثر یہ شکایت رہتی ہیکہ اردو میڈیم کے طلبہ کےلئے کام نہیں ہوتا لیکن اب ان ویڈیوز کی تیاری کے بعد امید ہے نہ صرف یہ شکایت دور ہوگی بلکہ اردو کے اساتذہ اب ان ویڈیوز کو جتنا چاہے آگےشئیر کریں گے۔

یہ بات بتاتے ہوئے بھی ہم کو کافی مسرت ہورہی ھیکہ اتنی زیادہ تعداد میں بالخصوص اردو میڈیم کے طلبہ کےلئے تیار کردہ ویڈیوز آپ کو کسی اور آفیشیل ویب سائیٹ پر دستیاب نہیں ملیں گے۔اب ھماری یہ چھوٹی سی کوشش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک کہ اس کی رسائ ہر طالب علم تک نہیں ہوجاتی۔امید ھیکہ اس مسیج کو تمام والدین ،تمام سرپرست اور ہر طالب علم تک پہونچانے کی ھمارے اساتذہ ہرممکن کوشش کریں گے اور ساتھ ہی یہ بھی امید کی جاتی ھیکہ ھماری یہ ڈیجیٹل لائیبریری دیگر اضلاع و دیگر ریاستوں کےلئے بھی ایک مثال ہوگی۔

 

Post source : Urduleaks