October 24, 2020

بہو نے ساس پر حملہ کردیا _ حیدرآباد کے ملے پلی میں واقعہ

بہو نے ساس پر حملہ کردیا _ حیدرآباد کے ملے پلی میں واقعہ

حیدرآباد _9 اکتوبر ( اردو لیکس) حیدرآباد میں ایک بہو نے ساس پر برسر عام سڑک پر حملہ کردیا یہ واقعہ ملے پلی کے فیروز گاندھی نگر میں پیش آیا ۔عظمہ بیگم نامی خاتون نے اپنی ساس تسلیم بیگم پر گھر کے سامنے سڑک پر مار پیٹ کی اور انھیں سڑک پر گرا دیا۔بتایا جاتا ہے کہ عظمہ بیگم کا شوہر عبید علی خان کچھ سال قبل سعودی گیا تھا۔ اس کے بعد اس کی والدہ ، بیوی اور بچے فیروز گاندھی نگر میں رہ رہے ہیں۔ گذشتہ روز عظمہ نے اسے اپنے شوہر سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہ دینے کا الزامعائدکرتےہوئےساس پر حملہ کردیا،، اور تغذیہ کی پرواہ نہیں کرتا تھا۔  یہ مناظر وہاں کے سی سی ٹی وی کیمروں پر ریکارڈ کی گئی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ہمایوں نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Post source : urduleaks