October 24, 2020

بینک کھاتے داروں کے لئے خوشخبری _ اب 24 گھنٹے آر ٹی جی ایس کی سہولت

بینک کھاتے داروں کے لئے خوشخبری _ اب 24 گھنٹے آر ٹی جی ایس کی سہولت
Photo Credit To asianet

حیدرآباد _ 9 اکتوبر ( اردو لیکس)ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینک کے کھاتے داروں کے لئے ایک خوشخبری سنائی ہے۔آر بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ نقد رقم کی منتقلی سے متعلق ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (آر ٹی جی ایس) خدمات اب سے کسمٹرس کو دن میں 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بتایا کہ 24 × 7 آر ٹی جی ایس خدمات آئندہ دسمبر سے شروع ہوجائیں گی۔ آر بی آئی کے فیصلے سے بڑی تعداد میں کسمٹرس کو نقد رقم کی منتقلی کے سلسلے میں آسانی ہوگی۔

فی الحال آر ٹی جی ایس کی خدمات صرف بینک ورکنگ ڈے میں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک دستیاب ہیں۔ شام کے چھ بجے کے بعد صبح سات بجے تک دوبارہ ان خدمات کو حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ کسٹمرس کی مشکلات کو ختم کرنے آر بی آئی نے دن میں 24 گھنٹے RTGS خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماضی میں ، نیفٹ خدمات بھی صرف ایک محدود وقت کے لئے دستیاب تھیں۔ تاہم ، NEFT خدمات پچھلے سال 16 دسمبر سے دن میں 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔

Post source : urduleaks