October 24, 2020

الہ آباد سے 5 سال سے لاپتہ بچہ کو تلنگانہ پولیس نے آسام میں ڈھونڈھ نکالا

الہ آباد سے 5 سال سے لاپتہ بچہ کو تلنگانہ پولیس نے آسام میں ڈھونڈھ نکالا

حیدرآباد _9 اکتوبر ( اردو لیکس)تلنگانہ پولیس کی جانب سے تیار کردہ چہرہ شناسی کے سسٹم ”درپن“کی مدد سے الہ آباد کے ہانڈیا سے پانچ سال سے زائد عرصہ سے لاپتہ لڑکے کا آسام کے گوال پورہ کے چائلڈ ویلفیر سنٹر(سی ڈبلیوسی)کے چائلڈ ہوم میں پتہ چلایاجاسکا۔اس لڑکے کی شناخت سوم سونی کے طور پر کی گئی ہے جو 14جولائی 2015کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔اس لڑکے کو 23جولائی 2015کو آسام میں گوپال پورپولیس نے دیکھا اور اس کو مقامی چائلڈ ویلفیر سنٹر میں داخل کروادیا۔تلنگانہ کی ایڈیشنل ڈی جی پی (ویمن سیفٹی بشمول شی ٹیمس وبھروسہ سنٹر)سواتی لکرا نے  یہ بات بتائی

Post source : urduleaks