October 24, 2020

اکتوبر 14 کو نیٹ امتحان _ صرف ایسے طلباء کو شرکت کی اجازت

اکتوبر 14 کو نیٹ امتحان _ صرف ایسے طلباء کو شرکت کی اجازت

حیدرآباد _ 12 اکتوبر ( اردو لیکس) سپریم کورٹ نے 14 اکٹوبر کو نیٹ امتحان منعقد کرنے کی اجازت دی ہے جس میں ایسے طلبا شرکت کریں گے جو 13 ستمبر کے دن منعقدہ ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی وجہ سے شریک نہیں کرسکے۔ انہیں ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کرنے کا دوسرا موقع دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے قومی جانچ ایجنسی کو دوسرا ٹیسٹ منعقد کرنے کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ ، ایس اے بابڈے کی سربراہی میں بنچ نے یہ احکامات جاری کیے۔ دریں اثنا ، مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکریال نے اعلان کیا ہے کہ نیٹ کے نتائج رواں ماہ کی 16 تاریخ کو جاری کیے جائیں گے۔

Post source : urduleaks