October 24, 2020

ڈھونگی بابا کو سرعام خواتین نے ہاتھوں لاتوں سے پیٹ دیا۔ نظام آباد میں واقعہ

ڈھونگی بابا کو سرعام خواتین نے ہاتھوں لاتوں سے پیٹ دیا۔ نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد 13 اکتوبر (اردولیکس) جادو ٹونے کے علاج کے نام پر15 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کرنے والے ڈھونگی بابا کی خواتین نے پٹائی کردی۔ یہ واقعہ نظام آباد میں پیش آیا۔ اس بابا نے کسی سے شکایت کرنے پرلڑکی کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ لڑکی کو پیٹ درد کی شکایت پرہاسپٹل منتقل کیا گیا تواس نے نقلی بابا کا بھانڈہ پھوڑدیا جس کے بعد خواتین اورلڑکی کے رشتہ داروں نے اس بابا کی سرعام لڑکیوں ہاتھوں، لاتوں اورلاٹھیوں سے پٹائی کی۔

Post source : urduleaks