October 24, 2020

خاتون کا سر تن سے جدا کردیا گیا۔ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں وحشیانہ واردات

خاتون کا سر تن سے جدا کردیا گیا۔ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں وحشیانہ واردات
Photo Credit To imagine

سدی پیٹ 15 اکتوبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں نامعلوم افراد نے ایک شادی شدہ خاتون کے سر کو جسم سے علحدہ کردیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ سر کو جسم سے علحدہ کرنے کے بعد جسم کو اننتاساگر گاوں کے نواحی علاقہ میں پھینک دیاگیا۔مقتولہ کی شناخت 32سالہ انوشماں کے طورپر کی گئی ہے۔ مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ خاتون کا شوہر جو اس کے کردار پر شبہ کرتا تھا اس قتل معاملہ میں ملوث ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Post source : urduleaks