October 24, 2020

حیدرآباد کی بارش میں بہہ جانے والے خاندان کے ایک اور شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد کی بارش میں بہہ جانے والے خاندان کے ایک اور شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد _ 16 اکتوبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ  علی نگر میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بہہ جانے کے واقعہ میں جمعہ کو ایک اور نعش برآمد ہوئی ۔جن کی شناخت 55 سالہ عبدالقدوس قریشی کی حیثیت سے ہوئی ہے بتایا گیا ہے کہ قدوس قریشی کی نعش ایل بی کے پاس ایک نالہ سے برآمد ہوئی۔اس طرح اب تک 5 نعشیں برآمد کی گئیں۔ فلک نما کے نالے سے 8 سالہ آمنہ قریشی، 24 سال حمیرہ قریشی کی نعشوں کو  جمعرات کے دن برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا تھا ۔جبکہ حادثہ کے دوسرے دن تبسم اور درخشاں کی نعشیں برآمد ہوئی تھی مزید 3 نعشوں کی تلاش جاری ہے 

Post source : urduleaks