October 24, 2020

کرشنا جنم بھومی معاملہ۔ مسجد کو منتقل کرنے کی درخواست عدالت میں منظور

کرشنا جنم بھومی معاملہ۔ مسجد کو منتقل کرنے کی درخواست عدالت میں منظور

نئی دہلی 16 اکتوبر (اردولیکس)ریاست اترپردیش متھرا کی ایک عدالت نےکرشن جنم بھومی سے متصل تاریخی شاہی جامع مسجد کو ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے قبول کرلی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے یہ درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ اس درخواست پر18 نومبر کو سماعت ہو گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے مہینے متھرا کی سول عدالت نے شاہی جامع مسجد کو ہٹانے کے لئے دائر مقدمے کو کالعدم قرار دیا تھا۔

Post source : urduleaks