October 24, 2020

تلنگانہ کی سنیتیکا کو نیٹ امتحان میں تیسرا رینک

تلنگانہ کی سنیتیکا کو نیٹ امتحان میں تیسرا رینک

حیدرآباد _16 اکتوبر ( اردو لیکس)  میڈیکل کورسس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لئے منعقدہ نیٹ امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ قومی امتحانات ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کی شام  نتائج جاری کیے۔   نیٹ امتحان میں تلنگانہ کے طلبہ نے بہتر مظاہرہ کیا ہے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی تملا سنیتیکا کو قومی سطح پر تیسرا رینک حاصل ہوا۔سنیتیکا نے 720 نشانات میں 715 حاصل کئے۔جبکہ قومی سطح پر 11 واں رینک بھی تلنگانہ کے نوکولا پرکراما کو حاصل ہوا ہے قومی سطح پر 50 ٹاپرس میں تلنگانہ کے 11 طلباء شامل ہیں نیٹ امتحان میں اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے  سالہ شعیب آفتاب کو قومی سطح پر پہلا رینک حاصل ہوا ہے جنھوں نے تمام 720 نشانات میں 720 نشانات حاصل کئے۔

Post source : urduleaks