October 24, 2020

پانی میں بہہ جانے والے افراد کے لواحقین کو حکومت کا معاوضہ

پانی میں بہہ جانے والے افراد کے لواحقین کو حکومت کا معاوضہ

حیدرآباد _17 اکتوبر ( اردو لیکس)وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو  اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ہفتہ کی صبح شہر حیدرآباد کے گنگن پہاڑ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے پانی میں بہہ جانے والے8  افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔ اور مرنے والوں میں فی کس  5 لاکھ روپے ایکس گریشیا کے چیکس حوالے کیے ۔چہارشنبہ کے دن شدید بارش کے نتیجے میں علی نگر کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بہہ گئے تھے ۔ لاپتہ ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں ، جبکہ تینوں کی تلاشی مہم جاری ہے۔  اس موقع پر وزیر تعلیم سبیتا اندریڈی ، ایم پی رنجیت ریڈی ، راجیندر نگر کے ایم ایل اے پرکاش گوڈ ، ایم ایل سی پٹنم مہندر ریڈی ، میئر بونٹو رام موہن اور مقامی نمائندے بھی موجود تھے۔

Post source : urduleaks