October 24, 2020

کاغذ نگر کے فوجی شاکر حسین چین کی سرحد پر حادثہ میں جاں بحق

کاغذ نگر کے فوجی شاکر حسین چین کی سرحد پر حادثہ میں جاں بحق

حیدرآباد _ 17اکتوبر ( اردو لیکس)تلنگانہ کے فوجی شاکر حسین چین کی سرحد پر ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔آصف آباد ضلع کے کاغذ نگر کے احمد رضا کالونی سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان شاکر حسین   چین کی سرحد پر ملک کی حفاظت میں ڈیوٹی انجام دیتے تھے۔شہید شاکر حسین کے والد شیخ حسین نے بتایا کہ لداخ سرحد کے فوجی کیمپ کے عہدیداروں نے انھیں اطلاع دی کہ ان کے فرزند شاکر کی کار حادثہ میں موت ہوگئی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے 

Post source : urduleaks