October 24, 2020

حیدرآباد میں ایک بارپھردھواں دھاربارش

حیدرآباد میں ایک بارپھردھواں دھاربارش
Photo Credit To file

حیدرآباد 17 اکتوبر(اردولیکس)حیدرآباد میں پھرایک بارگرج چمک کےساتھ دھواں دھاربارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ حیدرآباد وسکندرآباد کے کئی علاقوں میں زبردست بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی شہرکی سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔ گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کےساتھ ہی نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد میں خوف کی لہر دوڑگئی جن کے مکانات میں بارش کا پانی داخل ہوگیا تھا۔ ابھی شہری حال ہی میں ہوئی بارش سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ ایک بارپھربارش نے انھیں خوفزدہ کردیا ہے۔

Post source : urduleaks