October 24, 2020

حیدرآباد میں پکڑے گئے تیندوے کوجنگل میں چھوڑ دیا گیا

حیدرآباد میں پکڑے گئے تیندوے کوجنگل میں چھوڑ دیا گیا

حیدرآباد 17 اکتوبر(اردولیکس)حیدرآباد کےراجندرنگر میں پکڑے گئے تیندوے کو امرآباد کے جنگلات میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس جنگلی جانورنے گذشتہ چند ماہ سے حیدرآباد اورمضافات کے علاقہ میں دہشت پھیلا رکھی تھی جس کی وجہہ سے مضافاتی علاقوں کے علاوہ قریب کے دیہاتوں میں رہنے والے افراد بہت زیادہ خوف زدہ تھے۔ تیندوے کے پکڑے جانے پرانھوں نےراحت کی سانس لی۔ تیندوے کو پکڑنے کے بعد اسے حیدرآباد کے زوپارک مِں رکھا گیا بعد ازاں اسے آج امرآباد کے ٹائیگرریزروائرمیں چھوڑدیا گیا۔

Post source : urduleaks