October 24, 2020

عامرخان کی بیٹی کا افواہیں پھیلانے والوں کو منہ توڑجواب

عامرخان کی بیٹی کا افواہیں پھیلانے والوں کو منہ توڑجواب

ممبئی 17 اکتوبر(اردولیکس) بالی ووڈ کے ناموراداکارعامرخان کی بیٹی ایرا خان نے سوشیل میڈیا پران کے تعلق سے افواہیں پھیلانے والوں کو نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اانہوں نے ٹرولرس کو کھلے عام دھمکی بھی دی ہے۔ گزشتہ دنوں سوشیل میڈیا پرایک پوسٹ کرتے ہوئے یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ ایرا خان ڈپریشن کا شکار ہیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں مینٹل ہیلتھ پر بات کرنے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی تھی اور عامرخان کی دخترکی تعریف بھی کی گئی۔ وہیں بعض افراد نے ان کے خلاف نفرت پرمبنی پوسٹ بھی کئے جس کا انھوں نے منہ توڑ جواب دیا۔

Post source : urduleaks