October 25, 2020

حیدرآباد کے گورم چیرو تالاب میں شگاف _ پرانا شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

حیدرآباد کے گورم چیرو تالاب میں شگاف _ پرانا شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

 حیدرآباد _18 اکتوبر ( اردو لیکس) حیدرآباد میں ہفتہ کی رات  شدید بارش کے بعد رات دیر گئے گورم چیرو تالاب کا پشتہ ٹوٹ گیا جس سے بابا نگر ، نرخی پھول باغ، اپو گوڑہ، شیواجی نگر،سائی بابا نگر، اور اطراف کی کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں جہاں گھروں میں پانچ فیٹ سے زیادہ پانی داخل ہوگیا ۔ رات دیر گئے پیش آئے اچانک واقعہ پر عوام کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں مل سکا ۔ لوگ وحشت کے عالم میں گھروں کی چھتوں اور پہلی منزلوں پر پہونچ کر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے  ۔ 

Post source : urduleaks