October 24, 2020

حیدرآباد میں بارش کے دوران دیوارمنہدم۔ معصوم بچی کا انتقال

حیدرآباد میں بارش کے دوران دیوارمنہدم۔ معصوم بچی کا انتقال

حیدرآباد 18 اکتوبر (اردولیکس) حیدرآباد میں طوفانی بارش کے دوران کل رات گوشہ محل علاقہ میں ایک مکان کی دیوار منہدم ہوگئی۔ آرکے پیٹ علقہ میں رونما اس حادثہ میں 6 سالہ معصوم لڑکی ادیبہ بیگم جاں بحق ہوگئیں۔ واضح رہے کہ شہرمیں وقفہ وقفہ سے موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہہ سے شہریوں میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔ شہرمیں اچانک بارش شروع ہورہی ہے۔ کل بھی دوپہرتک دھوپ تھی شام کے وقت دھواں دھاربارش شروع ہوگئی، آج صبح سے شہرمیں بارش نہیں ہورہی ہے دھوپ بھی نکلی لیکن شہری پھراچانک بارش کے امکانی خوف سے پریشان ہیں۔

Post source : urduleaks