October 24, 2020

حیدرآباد میں برہم عوام نے کارپوریٹر پر حملہ کردیا

حیدرآباد میں برہم عوام نے کارپوریٹر پر حملہ کردیا

حیدرآباد _18 اکتوبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کے حیات نگر بلدی حلقہ کے ٹی آر ایس کارپوریٹر ساما ترمل ریڈی پر مقامی عوام نے حملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کارپوریٹر ترمل ریڈی بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے تھے اس دوران چرچ کے پاس مقامی عوام نے انھیں گھیر لیا اور نالوں پر ناجائز قبضوں کو روکنے میں ناکام ہوجائے کا الزام عائد کرتے ہوئے برہمی ظاہر کرتے ہوئے ترمالا ریڈی پر حملہ کردیا مقامی افراد نے کہا کہ انہوں نے کئی بار شکایت کی تھی کہ حیات نگر رنگینائک  گٹہ میں تمام زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔لیکن کارپوریٹر نے ان کی بات کی پرواہ نہیں کی جس کے نتیجہ میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور لوگ مر رہے ہیں 

Post source : urduleaks