October 24, 2020

تلنگانہ میں ایک بارپھرشدید سے شدید بارش کا امکان

تلنگانہ میں ایک بارپھرشدید سے شدید بارش کا امکان
Photo Credit To file

حیدرآباد 18 اکتوبر (اردولیکس) تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر شدید بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ ریاست میں آئندہ 24گھنٹوں کے ساتھ ساتھ 20اور21اکتوبر کو بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اس بلیٹن میں کہا گیا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی،یانم اور رائلسیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Post source : urduleaks