October 24, 2020

درگاہ کی زیارت کے لئے جانے والے کریم نگر کے ماں اور بیٹے کی پانی میں موت

درگاہ کی زیارت کے لئے جانے والے کریم نگر کے ماں اور بیٹے کی پانی میں موت

کریم نگر _ 18 ( اردو لیکس)کریم نگر کے کشمیر گڈہ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور اس کا تین سالہ بچہ مانیر ڈیم میں غرقاب ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت سکینہ اور بیٹے کی عقیل کی حیثیت سے ہوئی ہے بتایا گیا ہے کہ سکینہ اپنے گھر والوں کے ساتھ کریم نگر کے سداشیوپلی کی درگاہ کو زیارت کے لئے گئے۔مانیر ڈیم کے کنال میں عقیل اتفاقی طور پر گر پڑا اسے بچانے کی کوشش میں ماں بہہ گئی۔گھر والوں نے  بچہ کو کسی طرح بچا لیا اور اسے فوری ہاسپٹل منتقل کردیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دینے کے بعد  ایل ایم ڈی کے گیٹ بند کرتے ہوئے ماں کی تلاش کی گئی کچھ دیر بعد سکینہ کی نعش برآمد ہوئی۔

Post source : urduleaks