November 26, 2020

تلنگانہ میں رپورٹر کے بیٹے کا اغوا وقتل

تلنگانہ میں رپورٹر کے بیٹے کا اغوا وقتل

محبوب آباد 22 اکتوبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں 4 دن قبل اغوا کئے گئے لڑکے کا قتل کردیا گیا۔ ٹی نیوز چینل کے رپورٹررنجیت ریڈی کے 9 سالہ بیٹے دکشت ریڈی کا چاردن قبل اغوا کرکے بچے کی رہائی کیلئے ان سے 45لاکھ روپئے نقد رقم طلب کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے لڑکے کی تلاش کا کام جاری تھا کہ آج اس کی نعش انارم کے مضافات میں پہاڑی علاقہ سے دستیاب ہوئی۔ اغواکنندگان نے لڑکے کا قتل کرکے نعش کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

Post source : urduleaks