November 26, 2020

کورونا سے مرنے والے کے جسم میں کئی گھنٹوں تک زندہ رہتا ہے وائرس

کورونا سے مرنے والے کے جسم میں کئی گھنٹوں تک زندہ رہتا ہے وائرس

حیدرآباد _23 اکتوبر ( اردو لیکس ڈیسک) مردہ جسم میں کورونا وائرس کے پائے جانے کے سلسلہ میں ڈاکٹروں میں متفرق راے پائی جاتی ہے ہندوستانی ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردہ جسم میں کورونا وائرس زندہ نہیں رہتا۔لیکن برطانیہ کے ڈاکٹروں کا دعوی ہے کہ مردہ جسم میں کورونا وائرس گھنٹوں زندہ رہتا ہے ان کی تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس انسان کے فوت ہونے کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک نعش پر زندہ رہتا ہے برطانیہ میں ایک تحقیق کے دوران اس بات کا پتہ چلا ہے ڈاکٹروں نے کورونا سے مرنے والے ایک شخص کے جسم کے بعض حصوں کے نمونے حاصل کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ کیا جس میں پتہ چلا کہ 18 گھنٹوں کے بعد بھی کورونا وائرس مردہ جسم میں زندہ رہتا ہے۔ آکسفورڈ میڈیکل کالج اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں وفات پانے والے شخص سے 18 گھنٹے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا فارنسک ماہر دنیش راؤ نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اس شخص کی ناک ، گلے ، منہ ، پھیپھڑوں ، چہرے ، گردن سے وائرس کے نمونے لے کر کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ناک اور گلے سے لیئے گئے نمونوں میں مثبت کورونا ظاہر ہوا۔

Post source : Urduleaks desk