December 03, 2020

شوہر کو ہر ماہ گزارے کی رقم ادا کرنے اترپردیش کی ایک عدالت کا خاتون کو حکم

شوہر کو ہر ماہ گزارے کی رقم ادا کرنے اترپردیش کی ایک عدالت کا خاتون کو حکم

لکھنو_23 اکتوبر ( اردو لیکس) اترپردیش کی ایک مقامی عدالت نے شوہر کو ہر ماہ گزارے کی رقم ادا کرنے کی بیوی کو ہدایت دی ہے جس کے پاس آمدنی کے کوئی وسائل نہیں ہے  مظفر نگر کے کھٹولی قصبے کا 62 سالہ کشوری لال سوہنکر چائے کا ایک اسٹال چلاتا ہے ۔  وہ چند سال قبل اپنی اہلیہ مونی دیوی سے الگ ہوگیا تھا ۔ مونی دیوی فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئی ہیں اور ہر ماہ مونی دیوی کو 12  ہزار روپئے وظیفہ ملتا ہے  سوہنکر نے فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے وظیفہ یاب بیوی سے گزارے کی رقم دلوانے کی درخواست کی اس نے عدالت کو بتایا کہ اس کی عمر ہوچکی ہے اور وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ہے جس پر عدالت نے بیوی کو ہدایت دی کہ وہ ہر ماہ سوہنکر کو دو ہزار روپے گزارے کی رقم ادا کرے۔

Post source : urduleaks