December 03, 2020

تلنگانہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافیوں میں 3 کروڑ روپے کی امداد

تلنگانہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافیوں میں 3 کروڑ روپے کی امداد

حیدرآباد _23 اکتوبر ( اردو لیکس)تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین الم   نارائن نے کہا کہ حکومت کورونا سے متاثرہ صحافیوں کی مدد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا میڈیا اکیڈمی کی جانب سے  کورونا سے متاثرہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی مددکی گئی ۔حکومت نے صحافیوں کی بہبود کے لئے 34 کروڑ روپے کی رقم دی تھی اس رقم سے حاصل ہونے والے سود کی رقم سے صحافیوں کی مدد کی گئی ہے۔ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر 1603 صحافیوں کو  3.12 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ 

Post source : urduleaks