December 03, 2020

پیاز کی قیمت پرکنٹرول کیلئے ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر

پیاز کی قیمت پرکنٹرول کیلئے ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر

نئی دہلی 23 اکتوبر(اردولیکس) مرکزی حکومت کی جانب سے پیاز کی قیمتوں پرکنٹرول کیلئے فوری اثرکے ساتھ اس کی ذخیرہ اندوزی کی حد مقررکردی ہے۔ سکریٹری برائے امورصارفین لیما نندن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیاز کی ٹھوک فروخت کنندگان کے لئے ذخیرہ کرنے کی حد 25 ٹن اور خردہ فروخت کنندگان کے لئے یہ حد دوٹن مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا۔ ذخیرہ کرنے کی حد طے کئے جانے سے پیاز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ کچھ مقامات پر پیاز کی ریٹیل قیمتیں تقریبا 70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔

Post source : urduleaks