December 03, 2020

سیلفی کا شوق، ماں بیٹا پانی میں غرق

سیلفی کا شوق، ماں بیٹا پانی میں غرق

چتور23 اکتوبر(اردولیکس) سیلفی کے شوق میں ماں بیٹے کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں رونما ہوا۔ پلامانیر کے گڈورکالونی سے تعلق رکھنے والا خاندان قریب میں تعمیرکردہ چیک ڈیم دیکھنے کیلئے گیا ہوا تھا۔ اس دوران حمید اللہ نامی لڑکا اپنی والدہ پروین کے ساتھ پانی میں کھڑے ہوکرسیلفی لے رہا تھا کہ وہ دونوں توازن کھوجانے کے نتیجہ میں پانی میں گرپڑے، خاتون کی نعش کو نکال لیا گیا جبکہ بیٹے کی تلاش جاری ہے۔

Post source : urduleaks