December 03, 2020

بریکنگ نیوز _تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری

بریکنگ نیوز _تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری

حیدرآباد _23 اکتوبر ( اردو لیکس) چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے سرکاری ملازمین کو یکم جولائی 2019 سے ادا شدنی ڈی اے کے بقایاجات کی رقم ادا کرنے کی ہدایت دی۔تلنگانہ ملازمین تنظیموں کے قائدین نے آج چیف منسٹر چندرشیکھر راو سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف منسٹر نے فینانس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ملازمین کے ایک ڈی اے کے بقایاجات کو جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ ڈی اے کی اجرائی میں مرکزی حکومت کے فیصلے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے مستقبل میں ہر 6 ماہ میں ایک مرتبہ ڈی اے کی اجرائی کی پالیسی تیار کی جائے گی اس سلسلہ میں کابینہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔چیف منسٹر نے ملازمین کے دیگر مسائل کے حل کے لئے تنظیموں کے لیڈروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کا وعدہ کیا 

Post source : urduleaks