December 03, 2020

تلنگانہ میں ہر سال دسہرہ کے دوسرے دن بھی سرکاری تعطیل

تلنگانہ میں ہر سال دسہرہ کے دوسرے دن بھی سرکاری تعطیل

حیدرآباد _23 اکتوبر ( اردو لیکس) چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے ہر سال دسہرہ کے دوسرے دن سرکاری تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے۔تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس، نان گزیٹیڈ آفیسرس اور دیگر  ملازمین تنظیموں کے قائدین نے آج چیف منسٹر چندرشیکھر راو سے ملاقات کی۔اس موقع چیف منسٹر نے کہا کہ 25 اکتوبر کو دسہرہ کے دن اتوار ہے اور دوسرے دن پیر کو بھی سرکاری تعطیل دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ مستقبل میں ہر سال دسہرہ کے دوسرے دن بھی سرکاری تعطیل دی جائے گی۔

Post source : urduleaks