November 26, 2020

تلنگانہ ایگریکلچر ایمسیٹ کے نتائج جاری _ آندھراپردیش کی لڑکی کو پہلا رینک

تلنگانہ ایگریکلچر ایمسیٹ کے نتائج جاری _ آندھراپردیش کی لڑکی کو پہلا رینک

حیدرآباد _24 اکتوبر ( اردو لیکس) تلنگانہ  ایمسیٹ ایگریکلچر کے نتائج آج  سہ پہر کوکٹ پلی کے جے این ٹی یو میں ہائر ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین پاپی ریڈی نے  جاری کیے۔ پایی ریڈی نے کہا کہ ایمسیٹ ایگریکلچر میں 92.57 فیصد  امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ 63،857 امیدواروں میں سے 59،113 کامیاب ہوئے۔ لڑکیوں نے ایمسیٹ میں پہلی تین رینک حاصل کئے۔ آندھرا پردیش کی  چیتنیا سندھو کو پہلا رینکحاصلہوا، سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی  سائی ٹریشا ریڈی دوسرا اور ٹی  سنکیتا کو  تیسرا رینک حاصل ہوا ۔ داخلے کا نوٹیفکیشن نومبر میں جاری کیا جائے گا۔

Post source : urduleaks