December 03, 2020

سب انسپکٹر انتصار علی داڑھی مونڈھ کر ڈیوٹی پر رجوع!

سب انسپکٹر انتصار علی داڑھی مونڈھ کر ڈیوٹی پر رجوع!

 حیدرآباد،_ 24 اکتوبر ( اردو لیکس ڈیسک) اترپردیش کے باغپت میں داڑھی رکھنے پر معطل ہونے والے سب انسپکٹر انتصار علی نے اپنی معطلی کے دو دن بعد داڑھی مونڈھ دی اور ڈیوٹی پر رجوع ہوگئے۔ ایک انگریزی ویب سائٹ فری پریس جنرل نے اس کی اطلاع دی۔ جمعرات کے روز باغپت ایس پی ابھشیک سنگھ نے بغیر اجازت داڑھی رکھنے پر سب انسپکٹر انتصار علی کو معطل کردیا تھا ، لیکن  انتصار علی نے داڑھی کاٹ دی ۔ جس کی وجہ سے ایس پی ابھیشیک سنگھ نے سب انسپکٹر کی معطلی کو بحال کردیا ہے۔ اور  سب انسپکٹر انتصار علی داڑھی کٹوا کر ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔

 

Post source : urduleaks