December 03, 2020

تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد کی بی ونود کمار سے نمایندگی

تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد کی بی ونود کمار سے نمایندگی

کریم نگر _24 اکتوبر ( پریس ریلیز)تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن ، آئیٹااور سوٹا کے ذمہ داروں  نے آج  بی۔ونود کمار تلنگانہ پلاننگ بورڈ کے نائب صدر سے حیدرآباد میں واقع ان کی رہائش گاہ  پر ملاقات کی اور  اردو میڈیم اسکولوں کے مختلف مسائل کے حل کے لئے  نمائندگی کرتے ہوئے یاداشت پیش کی ۔اردو میڈیم کی مخلوعہ جائیدادیں(553) جو روسٹر سیسٹم کے تحت روک دی گئی ہے اردو مدارس کے علاوہ تلنگانہ اقلیتی و اقامتی اسکولوں میں زبان اردومیں(72) ٹی. جی. ٹی اور (71)پی. جی. ٹی بھی موجود ہے ان تمام جائیدادوں کو ڈی ریزرویشن کےتحت پُر کریں۔  اسپیشل اردو ڈی. ایس.سی جو وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھاجس میں یو. ڈائز کے مطابق تمام پوسٹس شامل ہیں اسکوجلدسےجلد منعقد کریں۔اور اردو میڈیم کی 15 جونئیر کالجس کی 69 گیسٹ لکچرر کی جائیدادوں کی کنراکٹ زمرے میں شامل کرنے کی درخواست کی۔

ایس۔سی۔اى۔آر۔ٹى میں اردو میڈیم کے ٹیچرس کی نمائندگی کے لئے فارن سروس کے ذریعے اردو اساتذہ کے خدمات حاصل کرنا شامل ہے۔اور ساتھ ہی ساتھ ودیا والینٹرز اور مدرسہ ودیا والینٹرز کی بقیہ تنخواہوں کو جلد سے جلد جاری کریں۔ ان مسائل پر غور کرتے ہوئے بی. ونود کمار  نے اپنی جانب سے چیف منسٹر چندرشیکھر راو کی توجہ دہانی کروانے اور  مسائل کی یکسوئی کا مثبت انداز میں تیقن دیا۔ اور کہا کہ تقررات کے عمل میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔ اس موقع پر
جناب محمد ساجد ٹی. آر. ایس لیڈر، محمد نثار
گلف اسکول، سید افضل محی الدین  سرپرست ٹرینڈ ٹیچرس ،سید مطہر الدین صدر ٹرینڈ ٹیچرس ،عبدالمجید اشتیاق معتمد ٹرینڈ ٹیچرس ، اظہار حسین آرگنائزر ٹرینڈ ٹیچرس ، سید خواجہ اظہر  نائب صدر ٹرینڈ ٹیچرس ، محمد افضل 4ٹی.وی رپوٹر اور محمد سہیل بیگ موجود تھے۔

Post source : Press release