November 26, 2020

مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کا دوسرا مرحلہ

مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کا دوسرا مرحلہ

حیدرآباد، 24 اکتوبر (پریس نوٹ) انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام 28اکتوبر کو کیا جارہا ہے۔ کونسلنگ صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باو ¿لی میں ہوگی۔فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 04023008413 پر ربط کریں۔

Post source : Press release