December 06, 2020

ورنگل میں 9 افراد کا قتل کرنے والے کو پھانسی کی سزا

ورنگل میں 9 افراد کا قتل کرنے والے کو پھانسی کی سزا


ورنگل _29 اکتوبر ( اردو لیکس)تلنگانہ  میں سنسنی پھیلادینے والے 9افراد کو ہلاک کرنے کے کیس میں ورنگل کی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو خاطی قرار دیا اور اس کو پھانسی کی سزاسنائی۔ایک ہی شخص نے یہ واردات تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے گورے کنٹلہ گاوں میں پانچ ماہ پہلے انجام دی تھیں۔کوویڈ19سے پیداشدہ مسائل کے باوجود جانچ کرنے والے عہدیداروں نے اس معاملہ کی سماعت جلد مکمل ہونے کو یقینی بنایا اور فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج ورنگل کورٹ نے آج یہ فیصلہ سنایا۔اس معاملہ کو شاذونارد معاملہ قراردیتے ہوئے سرکاری وکیل نے مجرم کو پھانسی کی سزادینے کی درخواست کی تھی۔جاریہ سال 20مئی کو رونگل کے نواحی علاقہ کے گورے کنٹلہ علاقہ کی باولی میں یہ 9لاشیں پائی گئی تھیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف سات دفعات لگاتے ہوئے اس واردات کے اندرون ایک ماہ چارج شیٹ داخل کی تھی۔مقامی افراد نے مجرم کو پھانسی کی سزا عدالت کی جانب سے سنائی جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔مجرم کے ساتھ ساتھ دیگر مقتولین،نقل مکانی کرنے والے مزدور تھے۔مقتولین کی شناخت 50سالہ مقصود عالم،ان کی بیوی 45سالہ نشاعالم،ان کے بیٹے 21سالہ شہباز عالم،20سالہ سہیل عالم، بیٹی 22سالہ بشری عالم،بشری کا تین سالہ بیٹا کے ساتھ ساتھ 35سالہ سری رام،40سالہ شکیل اور 40سالہ شیام کے طورپر کی گئی ہے۔بہار سے تعلق رکھنے والا24سالہ سنجے جس کو عدالت نے مجرم قرار دیا ہے

Post source : urduleaks