December 03, 2020

ہیلی کاپٹرمیں شادی کیلئے جانا حیدرآبادی خاندان کو مہنگا پڑا

ہیلی کاپٹرمیں شادی کیلئے جانا حیدرآبادی خاندان کو مہنگا پڑا

شادی کی تقریب میں شرکت کرنا ایک خاندان کے لئے مہنگا ثابت ہوا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فلم ساز و سابق ایوی ایشن عہدیدار راما کوٹیشورراو ایک این آرآئی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹرکے ذریعہ ضلع نیلورکے موضع ریوورپہنچے اوروہاں کے سرکاری اسکول کے احاطہ میں لینڈنگ کی گئی۔ بعد ازاں وہ وہی ہیلی کاپٹرکے ذریعہ حیدرآباد واپس ہوگئے۔ تقریب میں پہنچنے والا خاندان ہیلی کاپٹرکے سامنے تصویرکشی کررہا تھا۔ ہیلی کاپٹردیکھنے کیلئے لوگ جمع ہوگئے جس کے ساتھ ہی پولیس حرکت میں آگئی اورکودیکھتے ہی لوگ جمع ہوگئے۔ اجازت کے بغیرسرکاری اسکول کے احاطہ میں ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ اورٹیک آف پرپولیس نے کیس درج کرلیا۔

Post source : urduleaks