December 03, 2020

فرانس میں کورونا کا قہر، دوبارہ لاک ڈاون نافذ

فرانس میں کورونا کا قہر، دوبارہ لاک ڈاون نافذ

نئی دہلی 29 اکتوبر (اردولیکس) فرانس میں کورونا وائرس کے کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ایک بار پھرملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ پر مجبورہونا پڑا۔ فرانس کے صدر ایمانل میکرون نے کل شام اس کا اعلان کیا۔ انھوں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے لاک ڈاؤن میں صرف گھر سے باہر جانے کی مجازی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملازمت،مدد فراہم کرنے اور خریداری کے لئے گھرسے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔ فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 523 افراد کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے اور 33،417 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 35،541 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 198،695 ہوگئی ہے۔

Post source : urduleaks