December 06, 2020

تلنگانہ میں زمینوں کے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز_ دھرانی پورٹل کا چیف منسٹر نے کیا افتتاح

تلنگانہ میں زمینوں کے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز_ دھرانی پورٹل کا چیف منسٹر نے کیا افتتاح
حیدرآباد _29 اکتوبر ( اردو لیکس) چیف منسٹر چندرشیکھر  راؤ نے میڈچل ضلع میں دھرانی پورٹل کا رسمی طور پر آغاز کیا جس کا مقصد رجسٹریشن کے شفاف طریقے سے خدمات فراہم کرنا ہے۔ دھرانی پورٹل کے اجراء سے قبل  کے سی آر نے خصوصی پوجا  کی۔ چیف سکریٹری  سومیش کمار ، ضلع کلکٹر وینکٹیشورلو ، وزیر ملاریڈی اور دیگر قائدین  ریونیو کے عہدیدار اس پروگرام میں موجود تھے جو میڈچل ضلع کے مدوچنتالاپلی میں منعقدہوا تھا۔اس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں زرعی اور غیر زرعی اراضیات اور جائیداد کے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز ہوگیا۔تحصیلداروں کو جواینٹ رجسٹرار کے اختیارات دئے گئے ہیں جو زرعی اراضی کا رجسٹریشن کریں گے اسی طرح غیر زرعی اراضیات اور جائیداد کا رجسٹریشن سب رجسٹرار کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔

Post source : urduleaks