December 03, 2020

شوہرکی موت کے 2 سال بعد خاتون نے دیا بچہ کو جنم۔ نظام آباد ضلع میں شرمناک واقعہ

شوہرکی موت کے 2 سال بعد خاتون نے دیا بچہ کو جنم۔ نظام آباد ضلع میں شرمناک واقعہ

نظام آباد 29 اکتوبر (اردولیکس) شوہرکی موت کے دوسال بعد بیوہ خاتون نے بچہ کوجنم دیا۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد کے مورتاڑ میں پیش آیا۔ آئی سی ڈی ایس کے عہدیداروں کے مطابق مقامی خاتون کوایک بیٹا اورایک بیٹی ہے۔ دو سال قبل اس کا شوہرفوت ہوگیا اس دوران اس کے ناجائزتعلقات کسی سے قائم ہوگئے اورخاتون حاملہ ہوگئی تھی، چند دن قبل اس نے بچہ کو جنم دیا۔ ناجائزتعلقات کے نتیجہ میں جنم لینے والے بچہ کو خاتون نے 15 ہزارروپئے میں فروخت کردیا تھا، اطلاع ملنے پرآئی سی ڈی ایس کے حکام نے بچہ کوخریدنے والوں کے پاس سے بچہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

Post source : urduleaks