December 03, 2020

اردو میڈیم اسکول ہی اردوزبان کی بقاء کے ضامن.سیلم فاروقی کاتاثر

اردو میڈیم اسکول ہی اردوزبان کی بقاء کے ضامن.سیلم فاروقی کاتاثر

نارائین پیٹ 29اکتوبر(پریس نوٹ)اردو اکاڈمی جدہ کے جنرل سکریٹری جناب سلیم فاروقی نے کہا کہ اردو میڈیم اسکول سے ہی مستقبل میں اردو زبان کا تحفظ ممکن ہے۔جناب سلیم فاروقی صاحب اسکالر وہ مدرس فضل الرحمن کے ساتھ اردو اور اُسکے مستقبل پر تبادلہ خیال کررہے تھے۔سلیم فاروقی نے کہا کہ نئی نسل کواردو سے وابستہ کرنے کےلئے اسکولی تعلیم اردو میں ضروری ہے۔اُنہوں نے نارائین پیٹ ضلع کے اُٹکور ضلع پریشد ہائی اسکول کے اردو میڈیم طالبات کی رواں تعلیمی سال گریڈون میں امتیازی کامیابی پراسکول کے مدرسین کے خدمات کی ستائش کی۔اس موقع پر اُنہوں نے بطورتہنیت جناب فضل الرحمن کی شال پوشی کی۔واضح رہے کہ فضل الرحمن اس اسکول کے اردو میڈیم میں ریاضی مضمون کے مدرس کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔اِس موقع پر سینئر صحافی واسکالر ڈاکٹر تبریز تاج بھی موجود تھے۔ جناب سلیم فاروقی نے اپنی گفتگوکوجاری رکھتے ہوئے اردو اکاڈمی جدہ کی کارکردگی پر بھی سرسری روشنی ڈالی اور کہا کہ اردو کے فروغ کےلئے چند محبان اردو کی یہ انجمن نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔اُنہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اردو صرف ایک رابطے کی زبان نہیں بلکہ ایک مہذب تہذیب ہے۔جس میں ہم آہنگی،خلوص ، بھائی چارہ اورحسن سلوک کی دولت کا بے شمار خزانہ موجود ہے۔

Post source : urduleaks