December 03, 2020

ملک کے ایرپورٹس پر 5 سال میں اتنا سونا پکڑا گیا

ملک کے ایرپورٹس پر 5 سال میں اتنا سونا پکڑا گیا

حیدرآباد _29 اکتوبر ( اردو لیکس)کیا آپ جانتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کے تمام ایرپورٹس پر حکام نے کتنا سونا ضبط کیا ہے ..؟ 11ہزار کلو ۔ اور اس کی مالیت 3122 کروڑ روپے۔  سال 2015 سے اگست تک کے پانچ سالوں میں ، سونے کی اسمگلنگ کے 16،555 مقدمات درج کیے گئے تھے۔یہ ان تمام معاملات میں پکڑا گیا سونا گیارہ ہزار کلو ہے۔ کل 8،401 افراد کو حکام نے گرفتار کیا۔اسمگلرس ملک میں سونے کی اسمگلنگ کے لئے کیرالہ کے ہوائی اڈوں کا انتخاب کررہے ہیں۔ ریاست کے دس ایرپورٹ میں تین ایرپورٹ  میں سب سے زیادہ سونے کی اسمگلنگ کے معاملات پیش آئے ہیں اور سب سے زیادہ تعداد میں سونے کو وہیں ضبط کیا گیا۔ حیدرآباد کا شمش آباد ایئرپورٹ اس فہرست میں نویں نمبر پر ہے۔ ممبئی چھترپتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہلے مقام پر ہے۔ 2015 سے 2020 تک کے پانچ سالوں میں ، صرف 2018 میں سونے کی اسمگلنگ کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ 

Post source : urduleaks