November 26, 2020

بینک کھاتے داروں سے سروس چارج وصول کرنے کے معاملے میں وزارت فینانس کا بڑا بیان

بینک کھاتے داروں سے سروس چارج وصول کرنے کے معاملے میں وزارت فینانس کا بڑا بیان

حیدرآباد _3 نومبر ( اردو لیکس) حکومت نے بینک کھاتے داروں کے لئے خوشخبری دی ہے۔ سرکاری زیر انتظام بینکوں کی جانب سے  سروس چارج وصول نہیں کئے جائیں گے ۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پبلک سیکٹر کے بینکوں نے پی ایس بی ایس سروس چارج میں اضافہ کیا ہے۔ اس تناظر میں ، مرکزی وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سرکاری بنک کورونا کے برے وقت کے دوران سروس چارجز میں اضافہ نہیں کرے گی۔

اس وقت ملک بھر میں 60.04 کروڑ بیسک سیونگ بینک ڈپازٹ اکاؤنٹس پر سروس چارج نہیں ہے۔ وزارت فینانس نےکہا کہ اس کا اطلاق جن دھن کے کھاتوں پر بھی ہوتا ہے۔ بینک آف بڑودہ نے اعلان کیا ہے کہ مقررہ حد تجاوز کرنے کے بعد  رقم جمع کرنے اور نکالنے پر چارج لگائے جائیں گے۔

Post source : urduleaks